بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پب جی کھیلنا جائز نہیں


سوال

پب جی موبائل پر کھیلنا حرام ہے؟

جواب

واضح رہے کہ معتبر ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق  پب جی (PUBG) گیم کئی طرح کی شرعی و دیگر (دنیوی و اخلاقی) خرابیوں  پر مشتمل ہے،مثلاً وقت کے ضیاع پر، اور گیم کھیلنے میں اتنا انہماک ہونا کہ عبادات کا خیال ہی نہ رہے،  اورذہن کا منفی ہوکر اپنے خیالات کو عام زندگی میں بجا لانا، نیز اس کے کھیلنے میں نہ کوئی دینی فائدہ ہے اور نہ ہی  دنیوی فائدہ مثلاً جسمانی ورزش وغیرہ ،   جب کہ اس میں مزید شرعی قباحت یہ بھی ہے کہ یہ جان دار کی تصاویر اور موسیقی وغیرہ پر مشتمل ہوتا  ہے،  لہذا پپ جی اور اس جیسے دیگر گیم کھیلنا جو اسی طرح کے ممنوعات پر مشتمل ہوں،  شرعاً  جائز نہیں ہے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیں ہماری ویب سائٹ پر فتوی: پب جی (pubg) گیم کھیلنے کا شرعی حکم

ایمان والے کامیاب لوگوں کے بارے میں اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے:

"﴿وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ﴾." [المؤمنون: 3] 

ترجمہ: "اور جو لغو باتوں سے بر کنار (ایک طرف ہو کر) رہنے والے ہیں"۔(بیان القرآن)  "یعنی  بے کار و فضول مشغلوں میں وقت ضائع نہیں کرتے.."(تفسیر عثمانی)

حدیثِ پاک میں ہے:

عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من ‌حسن ‌إسلام المرء تركه ما لا يعنيه".

(سنن ابن ماجه، ج2، ص 1315،  ت عبد الباقي. سنن الترمذي ، ج4، ص 558،  ت شاكر)

ترجمہ: "نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: "آدمی کا بے مقصد چیز کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کی خوبی میں سے ہے"۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"(قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من حسن إسلام المرء) أي: من جملة محاسن إسلام الشخص وكمال إيمانه (تركه ما لا يعنيه) ، أي: ما لايهمه ولايليق به قولًا و فعلًا و نظرًا و فكرًا، فحسن الإسلام عبارة عن كماله، وهو أن تستقيم نفسه في الإذعان لأوامر الله تعالى ونواهيه، والاستسلام لأحكامه على وفق قضائه وقدره فيه، وهو علامة شرح الصدر بنور الرب، ونزول السكينة على القلب، وحقيقة ما لايعنيه ما لايحتاج إليه في ضرورة دينه ودنياه، و لاينفعه في مرضاة مولاه بأن يكون عيشه بدونه ممكنًا، وهو في استقامة حاله بغيره متمكنًا، وذلك يشمل الأفعال الزائدة والأقوال الفاضلة، فينبغي للمرء أن يشتغل بالأمور التي يكون بها صلاحه في نفسه في أمر زاده بإصلاح طرفي معاشه ومعاده، وبالسعي في الكمالات العلمية والفضائل العملية التي هي وسيلة إلى نيل السعادات الأبدية، والفوز بالنعم السرمدية، ولعل الحديث مقتبس من قوله تعالى: {والذين هم عن اللغو معرضون} [المؤمنون: 3]."

(باب حفظ اللسان، ج:7، ص:41-3040، ط:دارالفكر)

بدائع الصنائع میں ہے:

"ويكره اللعب بالنرد والشطرنج والأربعة عشر وهي لعب تستعمله اليهود لأنه قمار أو لعب وكل ذلك حرام".

(كتاب الإستحسان، ج5، ص 127،  ط: مطبعة الجمالية مصر)

البحر الرائق میں ہے:

"وفي المحيط: ‌ويكره ‌اللعب بالشطرنج والنرد والأربعة عشر لقوله - عليه الصلاة والسلام - "كل لعب حرام إلا ملاعبة الرجل زوجته وقوسه وفرسه" لأنه يصد عن الجمع والجماعات وسبب للوقوع في فواحش الكلام".

 (كتاب الكراهية، ج8، ص 215، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) كره (كل لهو) لقوله - عليه الصلاة والسلام -"كل ‌لهو ‌المسلم حرام إلا ثلاثة ملاعبته أهله وتأديبه لفرسه ومناضلته بقوسه".

(قوله وكره كل لهو) أي كل لعب وعبث.."

(كتاب الحظر و الإباحة، ج 6، ص 395، ط :الحلبي )

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410100610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں