بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرپال میں انویسٹمنٹ کرنا


سوال

پر پال کے نام سے آن لائن کمپنی ہے جسکا دفتر دبئی میں ہے، یہ  لوگوں سے پیسے لیتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جتنی انویسٹمنٹ کی جائے اسکا 0.5 فیصد منافع دیتی ہے، اور جو رقم انویسٹ کی ہوتی ہے اسکا کچھ حصہ بھی منافع کی رقم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر واپس کرتی ہے انویسٹمنٹ کی رقم کا دورانیہ 15ماہ ہے، 15 ماہ بعد انوسٹمنٹ کی رقم روزانہ  ملنے کی وجہ سےختم ہو جاتی ہے اور منافع مل جاتا ہے،  انویسٹمنٹ کرنے والے نے کمپنی کی ویب سائیٹ پر روزانہ کمپنی کا اشتہار دیکھنا ہوتا ہے۔ اشتہار میں تصویر بھی نہیں ہوتی بلکہ کمپنی کی کرپٹو کرنسی کے بارے میں لکھا ہوتا ہے، جس دن اشتہار نہیں دیکھ سکے اس دن کا منافع اور اس دن جو ہماری اصل رقم ملتی ہے دونوں نہیں ملتی، روزانہ وقت بھی دینا پڑتا ہے اور انٹرنیٹ اور موبائل کا خرچہ بھی اٹھانا پڑتا ہے، مطلب یہ کہ کمپنی کے نظام کے ساتھ جڑ ا رہنا پڑتا ہے، یہ نہیں کہ انویسٹمنٹ کر کے صرف منافع لیا جائے، منافع روزانہ کا روزانہ بھی اپنے ایزی پیسہ یا جیز کیش اکاؤنٹ میں لے سکتے ہیں یا جب ضرورت ہو تب نکال  سکتے ہیں۔ کیا یہ کاروبار جائز ہے یا نہیں؟

جواب

پرپال کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنا جائز نہیں ہے، تفصیل کے لیے مذکورہ لنک ملاحظہ کریں:

پرپال کمپنی کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے؟

 


فتوی نمبر : 144205201304

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں