بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پروٹین کے کیڑوں کا کاروبار کرنے کا حکم


سوال

پروٹین کے کیڑوں کا کاروبارکیا شرعاً جائزہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں پروٹین یعنی غذا کےطور پر استعمال ہونے والے کیڑوں کا کھانا حرام ہے، لہذا مذکورہ کیڑوں کا کاروبار کرنا بھی ناجائز ہے۔

فتاویٰ شامی (حاشية ابن عابدين ) میں ہے:

"قال في الحاوي: ولا يجوز بيع الهوام كالحية والفأر والوزغة والضب والسلحفاة والقنفذ وكل ما لا ينتفع به ولا بجلده".

(کتاب البیوع، باب البیع الفاسد، مطلب فی بیع دودۃ القز، ج:5، ص:68، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100707

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں