بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پروٹیکشن استعمال کرکے بھی کیا جنسی تعلق قائم ہوجاتا ہے؟


سوال

کیا کنڈوم استعمال کرنے سے جنسی تعلق قائم ہو جاتا ہے؟ یا مادۂ تولید بیوی کے اندر خارج کرنا جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے ضروری ہے؟ اگر ایک شخص سیکس کرتے ہوئے کنڈوم استعمال کرتا ہو، اور کبھی بھی مادۂ تولید بیوی کے اندر خارج نہ کیا ہو تو کیا تعلق قائم ہو گیا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کنڈوم استعمال کرکے جماع کرنے سے بھی  جنسی تعلق قائم ہوجاتا ہے،اور جو شرعی  احکامات بغیر کنڈوم استعمال کرکے جماع سے لازم آتے ہیں ،وہ تمام احکامات کنڈوم استعمال  کرکے جماع کرنے سے بھی لازم آتے ہیں،چناچہ کنڈوم استعما ل کرکے دخول کیا ،تو اس سے بھی دونوں میاں بیوی پر غسل واجب ہوجائے گا،چاہے منی نکلے یا نہ نکلے۔

فتا وی شامی میں ہے:

"(أولج حشفته) أو قدرها (ملفوفة بخرقة، إن وجد لذة) الجماع (وجب) الغسل (وإلا لا) على الأصح والأحوط الوجوب."

(کتا ب الطہارۃ،سنن الغسل،ج:1،ص:164،ط:سعید)

مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے:

"ولو لف ذکرہ بخرقة وأولجہ ولم ینزل فالأصح أنہ إن وجد حرارة الفرج واللذة وجب الغسل وإلا فلا والأحوط وجوب الغسل فی الوجہین لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم: "إذا التقی الختانان وغابت الحشفة وجب الغسل أنزل أو لم ینزل."

(کتاب الطہارۃ،‌‌فصل ما يجب فيه الاغتسال،ص:43،ط:المكتبة العصرية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں