بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ کارڈ میں پراسیسنگ چارجز


سوال

اگر کوئی بینک یوں کہے کہ آپ کریڈٹ کارڈ صفر  شرح سود پر حاصل کرسکتے ہیں، ہاں صرف پراسیسنگ چارجز کی فیس 7 فیصد  لیں گے، تو کیا یہ شرعًا جائز ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر شرح سود  کو  کام کے اخراجات کی مد میں 7 فیصد لیا جارہا ہو جو کہ حقیقی اخراجات  PROCESSING CHARGES  سے زائد ہو، یا اس معاہدے میں ایک خاص مدت تک شرح سود نہ لگائی جائے اور ایک خاص مدت کے بعد بطورِ جرمانہ ادائیگی کی تاخیر کی وجہ سے لگایا جائے تو کریڈٹ کارڈ کی یہ صورت بھی ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201349

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں