بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرائیوٹ حج سکیم کے لیے جمع کردہ رقم پر زکات کا حکم


سوال

کیاپرائیوٹ حج سکیم کے لیے جمع کردہ رقم پر زکات فرض ہے؟

 

جواب

 پرائیوٹ حج اسکیم میں  جمع کرائی گئی رقم واپس نہیں ملتی، بلکہ وہ حج کے اخراجات کی مد میں صرف ہوجاتی ہے، اس  لیے پرائیوٹ حج اسکیم میں  جمع شدہ رقم پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی۔

باقی حج کی نیت سے جو رقم صرف  الگ کی  ہو ، ابھی تک  جمع نہیں کرائی اور وہ اپنے پاس موجود ہے، یا سرکاری اسکیم میں جمع کرائی ہے اور ابھی تک قرعہ اندازی نہیں ہوئی، یاقرعہ اندازی ہوگئی اور ناکام امیدواروں میں نام آگیا تو سال گزرنے پر اس  رقم کی  زکاۃ اداکرنا لازم ہوگا، خواہ وہ رقم ابھی تک بینک سے نہ نکلوائی ہو۔ 

"إذا أمسكه لينفق منه كل ما يحتاجه فحال الحول، وقد بقي معه منه نصاب فإنه يزكي ذلك الباقي، وإن كان قصده الإنفاق منه أيضاً في المستقبل لعدم استحقاق صرفه إلى حوائجه الأصلية وقت حولان الحول".  (فتاوی شامی،2/ 262، کتاب الزکاة، ط: سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200622

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں