بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرانے کپڑوں سے صافی وغیرہ بنانے کا حکم


سوال

استعمال شدہ پہنے ہوئے پرانے کپڑے جو کسی کو دینے کے قابل بھی نہیں تو ایسے کپڑوں کو قینچی سے کاٹ کر صافی بنانا یا پھینک دینا یا جلا دینا ٹھیک ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر مذکورہ استعمال شدہ کپڑوں کو کاٹ کر استعمال میں لایا جاسکتا ہے، مثلاً صافی، پوچا وغیرہ بنایا جاسکتا ہے تو ضائع کرنے (مثلاً جلانے دفنانے) سے بہتر ہے کہ اسے استعمال کیا جائے، حضوراکرمﷺ نے  قابلِ استعمال مال کو ضائع کرنے سے منع فرمایا ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"وعن المغيرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن الله حرم عليكم عقوق الأمهات ووأد البنات ومنع وهات. وكره لكم قيل وقال وكثرة السؤال وإضاعة المال» . متفق عليه".

(باب البر والصلة، ج:9، ص:136، ط: مكتبه حنيفيه )

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144201200551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں