بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرنسپل کی اجازت سے ہفتےمیں صرف تین دن حاضرہونا اور تنخواہ پوری لینا


سوال

 میں کالج میں سرکاری ملازم ہوں ، میری ملازمت دور کے پہاڑی علاقہ میں ہے، میں جب وہاں پر گیا تو کوئی طالب علم کالج میں حاضر نہیں تھا، کالج کے پر نسپل سے پوچھا انہوں نے بتایا کہ طالب علم یہاں پر داخلہ کر کے شہر کی طرف چلے جاتے ہیں، سارا سال وہاں شہر میں پڑھتے ہیں صرف امتحان کیلئے گاؤں آتے ہیں، تو پر نسپل نے اساتذہ سےکہاکہ پڑھائی تویہاں ہوتی نہیں ، کالج میں بار 12اساتذہ کا عملہ موجود ہیں، پر نسپل کے اساتذہ سےکہا کہ ہفتےمیں  چھ (6) اساتدہ تین دن حاضری دیں،اورچھ(6) اساتذہ باقی تین دن  کی دن حاضری دیں، پوچھنا یہ ہے کہ پر نسپل کی اجازت سے اگرمیں تین دن غیر حاضر ہوتا ہوں کیا یہ تنخواہ میرے جائز ہے ،یا ہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل چوں کہ حکومت کی طرف سے اس کالج میں مقررہ اوقات میں تدریس کےلیے مقرر ہے،لہذا سائل کی ذمہ داری ہے کہ ان اوقات میں کالج میں حاضر رہے،اگرچہ پڑھائی کےلیے طلباء میسر نہ ہوں،اور ادارے کے پرنسپل کو حکومت کی طرف سے ملازمت کی جتنی چھٹیاں منظور کرنے کا اختیار ہے اتنی ہی چھٹیاں دے سکتاہے،لیکن اسے کاغذات میں بھی چھٹیاں دکھانا ہوگا،اساتذہ کو  ازخود  چھٹی دے  کر ان  کی  حاضری  لگانا  پرنسپل کے لیے بھی شرعاً جائز نہیں ہے۔

فتح القدير للكمال ابن الهمام  میں ہے :

"أن ‌الأجير ‌الخاص هو الذي يستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة ، وإن لم يعلم كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم."

(كتاب الاجارۃ ، باب اجارۃ العبد ج:9،ص:140، ط : شركة مكتبة ومطبعة مصفى البابي الحلبي وأولاده بمصر)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها، كذا في شرح الطحاوي."

(کتاب الاجارۃ،الباب الثانی متی تجب الاجرۃ،ج:4،ص:423،ط:المطبعۃ الکبریٰ الامیریہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں