بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرائز بانڈ کو بطور قرض دینا


سوال

ایک آدمی نے پرائز پانڈ خرید لیے ہیں، وہ پرائز بانڈ مجھے بطور قرض دینا چاہتا ہے ،کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ وہ بانڈ ان سے لے کر بغیر کسی اضافہ کے بینک سے نکالوں اور بعد میں وہی رقم اس کے حوالے کردوں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص سے پرائز بانڈ قرض پر لینا جائز نہیں ہے  اور قرضہ کی واپسی کے وقت اتنی ہی رقم  واپس کی جائے گی،اصل قیمت سے زائد واپس کرنا شرعًا سود ہو گا جو کہ شرعًا حرام ہے ۔

تنویرالأبصار ميںہے:

"و في الأشباه: كلّ قرض جرّ نفعًا حرام."

(رد المحتار، كتاب البيوع  فصل في القرض 5/166 ط ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303100132

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں