بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پرانے قبرستان کو ہموار کر کے عیدگاہ میں شامل کرنا درست نہیں ہے


سوال

ہمارے یہاں عید گاہ کی توسیع کا کام چل رہا ہے، اس کے  لیے ماشاءاللہ 27 بیگھہ زمین  لے کر مزید شامل کرلی ،اس کے باوجود کچھ لوگ جو کام کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ جو شہر کا قدیم قبرستان ہے جس میں ابھی تک برابر تدفین جاری ہے اس کو ختم کردیا جائے اور دوسری جگہ  خرید کر نیا قبرستان بنادیا جائے ،آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں مسئلہ کا حل فرمائیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ مذکورہ قدیم  قبرستان  کو زمین کے ساتھ ہموار کرکے عیدگاہ میں شامل کرلینادرست نہیں ہے،جوزمین  جس مقصد کے لیے وقف کی جائےاسے اسی مقصد میں استعمال  کرنا ضروری ہے،تاہم اگر یہ قبرستان بھرگیاہو اورمزید تدفین کی گنجائش نہ ہوتواسے برقرار رکھتے ہوئے دوسری جگہ زمین خریدکرنیاقبرستان بنانا ہوتواس میں شرعاً کوئی حرج نہیں،بلکہ ایسا کرنا بہتر ہے ،حسبِ سہولت  پرانے اور نئے میں تدفین کریں ،درست ہے۔

في الفتاوى الهندية:

"و سئل هو أيضًا عن المقبرة في القرى إذا اندرست و لم يبق فيها أثر الموتى لا العظم  و لا غيره هل يجوز زرعها و استغلالها؟ قال: لا، و لها حكم المقبرة، كذا في المحيط."

(كتاب الوقف،الباب الثاني عشر في الرباطات والمقابر والخانات والحياض،ج:2،ص:470،ط:دارالفكر بيروت)

في حاشية ابن عابدين:

"في التتارخانية إذا صار الميت ترابا في القبر يكره دفن غيره في قبره لأن الحرمة باقية، وإن جمعوا عظامه في ناحية ثم دفن غيره فيه تبركا بالجيران الصالحين، ويوجد موضع فارغ يكره ذلك. اهـ.

قلت: لكن في هذا مشقة عظيمة، فالأولى إناطة الجواز بالبلى إذ لا يمكن أن يعد لكل ميت قبر لا يدفن فيه غيره، وإن صار الأول ترابا لا سيما في الأمصار الكبيرة الجامعة، وإلا لزم أن تعم القبور السهل والوعر، على أن المنع من الحفر إلى أن يبقى عظم عسر جدا وإن أمكن ذلك لبعض الناس، لكن الكلام في جعله حكما عاما لكل أحد فتأمل."

 (كتاب الصلاة،باب صلاة الجنازة،ج:2،ص:233ط:سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407100836

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں