بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پرانے کپڑے رکھنے سے گناہ ہوگا؟


سوال

کیا پرانے کپڑے رکھنے میں گناہ ہے؟ لہذا اس بابت تھوڑی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں محض پرانے کپڑے رکھنے میں گناہ نہیں ہے، البتہ استعمال کئے بغیر رکھنے  سے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو کسی ایسی مفید جگہ میں استعمال کر لینا چاہیے (مثلاً کسی حاجت مند کو دینا وغیرہ)، تاکہ بے کار  ضائع نہ ہوجائے۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"(قال وكل أحد منهي عن إفساد الطعام، ومن الإفساد الإسراف) وهذا لما روي «أن النبي - صلى الله عليه وسلم - نهى عن القيل والقال وعن كثرة السؤال وعن إضاعة المال» ، وفي الإفساد إضاعة المال ثم الحاصل أنه يحرم على المرء فيما اكتسبه من الحلال الإفساد والسرف والخيلاء والتفاخر والتكاثر، أما الإفساد فحرام لقوله تعالى {وابتغ فيما آتاك الله الدار الآخرة} [القصص: 77] الآية، وأما السرف فحرام لقوله تعالى {ولا تسرفوا} [الأنعام: 141] الآية وقال جل وعلا {والذين إذا أنفقوا} [الفرقان: 67] الآية فذلك دليل على أن الإسراف والتقتير حرام وأن المندوب إليه ما بينهما، وفي الإسراف تبذير وقال الله تعالى {ولا تبذر تبذيرا} [الإسراء: 26] ۔"

(باب الکسب: ج:30، ص: 266، ط: دار المعرفة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405100046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں