بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پوی زندگی ظہر کے بعد دو نفل کی منت ماننا


سوال

میں نے کہا تھا  کہ اللہ میری مما کو پاس کر دے economic کے پیپر میں تو میں ظہر کی نماز کے بعد دو نفل پڑھا کروں گی پوری زندگی،  اب کیا یہ اگر کسی وقت کو چھوڑ دیں تو گناہ ملے گا ؟ اور یہ کیا پوری زندگی پڑھنے ہوں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ الفاظ کہتے وقت آپ بالغہ تھیں تو  آپ کی والدہ کے  economicکے پیپر میں پاس ہونے کے بعد سے پوری زندگی ظہر کی نماز کے بعد دو رکعت پڑھنا  وا جب ہو چکا ہے؛  لہذا اس کو پورا نہ کرنے پر گناہ ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 735):

’’(ومن نذر نذراً مطلقاً أو معلقاً بشرط وكان من جنسه واجب) أي فرض كما سيصرح به تبعاً للبحر والدرر (وهو عبادة مقصودة) خرج الوضوء وتكفين الميت (ووجد الشرط) المعلق به (لزم الناذر)؛ لحديث: «من نذر وسمى فعليه الوفاء بما سمى» (كصوم ...‘‘ الخ

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 741):

’’(نذر صوم شهر معين لزمه متتابعاً لكن إن أفطر) فيه (يوماً قضاه) وحده وإن قال متتابعاً (بلا لزوم استقبال)؛ لأنه معين ولو نذر صوم الأبد فأكل لعذر فدى

(قوله: وإن قال متتابعاً) ... لو أفطر يوماً ولو من الأيام المنهية كما مر في الصوم ... (قوله: فدى) أي لكل يوم نصف صاع من بر أو صاعاً من شعير وإن لم يقدر استغفر الله تعالى‘‘.

الفتاوى الهندية (1/ 209):

’’إذا نذر أن يصوم كل خميس يأتي عليه فأفطر خميساً واحداً فعليه قضاؤه، كذا في المحيط.

ولو أخر القضاء حتى صار شيخاً فانياً أو كان النذر بصيام الأبد فعجز لذلك أو باشتغاله بالمعيشة لكون صناعته شاقةً فله أن يفطر ويطعم لكل يوم مسكيناً على ما تقدم، وإن لم يقدر على ذلك لعسرته يستغفر الله إنه هو الغفور الرحيم‘‘.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200698

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں