بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پورے شوال میں کبھی بھی چھ روزے رکھ سکتے ہیں


سوال

اگر شوال کے پہلے دس دن گزر گئے ہوں اور ایک بھی روزہ نہ رکھا ہو تو کیا تب بھی چھ روزے رکھے کا سکتے ہیں؟

جواب

قمری حساب سے رمضان کے بعد جو مہینہ آتا ہے اس کا نام 'شوال' ہے اور  حدیث میں وارد شوال کےچھ روزے پورے شوال میں کبھی بھی رکھے جاسکتے ہیں، لہذا صورتِ  مسئولہ میں شوال کے مہینے میں شروع کے دس دن گزرنے کے بعد بھی شوال کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے چھ روزے رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200571

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں