پولیو کے قطرے پلانے کی ڈیوٹی کرنا کیسا ہے؟ اس محکمہ میں بندہ کام کر سکتا ہے کہ نہیں؟
اگر ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کرے کہ پولیو ویکسینیشن مضرِ صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی ناپاک چیز ملی ہے تو ان کا پلانا جائز ہے اور اس میں ملازمت بھی جائز ہے، لیکن اگر مضرِ صحت یا ناپاک چیز ملی ہوئی ہو تو اس کا پلانا جائزنہیں اور نہ ہی اس میں ملازمت جائز ہے؛ لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200184
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن