بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پولیو کے قطرے پلانے کاحکم


سوال

محترم مفتی صاحبالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج کل پولیو کے قطروں کی مہم جس زور شور سے چلائی جارہی ہے اس کے نتائج انتاہئی مہلک ہیں جن کو امریکی سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے اور اپنے ملک میں اس پولیو ویکسین پر پابندی لگا دی ہے۔امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہی قطرے پولیو کینسر اور ایڈز کا سبب بن رہے ہیں۔جس ملک میں یہ مہم شروع کی جاتی ہے وہاں اس کے نتائج بڑے بھیانک نکلتے ہیں۔ ماضی قریب میں انڈیا میں 47500 سنتالیس ہزار پانچ سو بچے اس ویکسین کے پینے سے پولیو کے مرض کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد انڈیا میں بھی اس ویکسین پر پابندی لگا دی گئی۔2010 میں پاکستانی سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 137 بچے پولیو کا شکار ہوئے جن میں سے 107 بچے وہ تھے جنہوں نے یہ ویکسین باقاعدگی سے پی تھی۔ یہ خبر پاکستان کے مشہور انگلش روزنامہ ڈان میں چھپی تھی لنک حاضر ہے۔http:www.dawn.comnews592909polio-eradicationاس کے علاوہ امریکی سائنسدان اس بارے میں کیا کہتے ہیں وہ بھی دیکھ لیا جائے تاکہ اس خبر کی تصدیق ہو جائے۔ امریکی سائنسدان ڈاکٹر ریمنڈ فرانسس کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ قطرے ہی دراصل پولیو، کینسر ، اور ایڈز جو کہ ایک لا علاج بیماری ہے کا سبب ہیں۔ لنک حاضر ہے۔http:beyondhealth.comCustomPagesarticlesVaccinations.pdfhttp:beyondhealthint.vidcaster.comuN7Kthe-truth-about-polio-vaccinationsیہ قطرے دراصل مسلم ممالک میں مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے کیلئے استعمال کیئے جا رہے ہیں اس کا اعتراف اس مہم کو چلانے والے بل گیٹس نے اپنی تقریر میں کیا ہے۔ مزید یہ ایک حیاتیاتی ہتھیار ہے جو مسلمانوں کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ مفتیان کرام کا حق بنتا ہے کہ اس خطرے سے امت کو آگاہ کریں ورنہ پانی سر سے گزر جائے گا تو افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ مزید لنکس دے رہا ہوں تحقیق فرما لیںhttp:www.naturalnews.com033584_Dr_Maurice_Hilleman_SV40.htmlhttp:www.historyofvaccines.orgcontentarticlesdebunked-polio-vaccine-and-hiv-linkhttp:digitaljoual.comarticle335229http:www.greenmedinfo.comblogpolio-vaccines-now-1-cause-polio-paralysishttp:www.uow.edu.aubmartinpubs94tld.htmlhttp:vactruth.com20131126vaccine-associated-poliohttp:21stcenturywire.com20140114eugenics-today-how-vaccines-are-used-to-sterilize-the-massesیہود نصاریٰ ہمارے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے قرآن کا فیصلہ ہے ان کی پلائے جانے والی اس ویکسین میں یقینا زہر ہے جو کہ ثابت ہو چکا ہے۔اگر وہ ہمارے اتنے ہی خیر خواہ ہیں تو سالانہ لاکھوں ٹن گندم سمندر میں بہانے کی بجائے ہمیں کیوں نہیں دے دیتے ؟ مفتی صاحب ان قطروں کو پلانے کی کیا حیثیت ہے؟ سارا مواد اب آپ کے سامنے ہے مزید خود بھی کسی مخلص ڈاکٹر سے تحقیق فرما لیں یہ رپورٹس دکھا کر۔ بینوا توجرواالمستفتی محمد احمد

جواب

پولیو قطروں کے بارے میں ایک رائے تووہی ہے جو جناب نے ذکر کی ہے اور اسی کی بنا پر ایک طبقہ اس کے بارے میں شک اور تذبذب کا شکار ہے، دوسری طرف بعض حضرات کی تحقیق مذکورہ ویکسین کے فوائد بتاتی ہے، ان حالات میں قطعی فیصلہ اورحتمی فتویٰ جاری نہیں کیاجاسکتا تاآں کہ عالمی سطح پرمسلمان ودیگرغیرجانبدار ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اوروہ مذکورہ ویکسین کے منافع یا مفاسد کا تعین کرلے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143504200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں