میرے پاس نصاب کے مطابق سونا ہے، اس کے علاوہ جیب خرچی کے کچھ پیسے ہیں، تو کیا سونے کے ساتھ پیسوں پر بھی زکوۃ لازم ہو گی؟
صورتِ مسئولہ میں آپ کی ملکیت میں سونے کے علاوہ جو پیسے ہیں، اگر وہ آپ کی ضرورت سے زائد ہوں، اور وہ پیسے کسی مد میں واجب الادا نہ ہوں، جمع ہو جاتے ہوں تو اُن پیسوں پر بھی زکات لازم ہو گی، لیکن اگر جیب خرچی کی رقم ضروریات میں خرچ ہو جانے والی ہو تو اس کی زکات لازم نہیں ہو گی۔
باقی سونا، نصاب (ساڑھے سات تولہ) یا اس سے زیادہ ہےتو اس کی زکات بہرحال واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201127
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن