بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پلاٹ پر زکوۃ


سوال

میں نے دو  مہینے  پہلے گورنمنٹ آفس سے قرضہ لیا اور ایک پلاٹ خریدا انویسٹمنٹ کے لیے ،کیا میں اس پر زکوۃ دوں؟

جواب

 جو پراپرٹی انویسمنٹ کی نیت سے لی ہو کہ اس کو فروخت کر کے نفع کمایا جائے گا تو ایسی تمام پراپرٹیز  اگر نصاب کے بقدر ہوں تو   ہر سال ان کی موجودہ ویلیو کا حساب  کر کے کل کا ڈھائی فیصد بطور زکات ادا کرنا شرعًا لازم  ہوگا۔

باقی اگر آفس سے لیا گیا قرض طویل المیعاد نہیں ہے، یعنی کئی سال کی قسطوں میں اس کی ادائیگی نہیں کرنی تو قرض کی باقی ماندہ کل رقم کو مجموعی مالیت سے منہا کرکے حساب کرنا ہوگا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201096

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں