بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مارنے والے شوہر سے خلع لینا


سوال

اگر کسی عورت کا شوہر مشت زنی کرتا ہو اور زنا بھی کرچکا ہو اور عورت کو مارتا بھی ہو تو۔ کیا عورت ان سب اسباب کی بنا  پر خلع لے سکتی ہے؟

جواب

شوہر کی مشت زنی کی وجہ سے تو بیوی کو حق خلع حاصل نہیں ہے اور اگر شوہر بیوی  کی پٹائی کرتا ہو تو ایسے اشخاص سے جو شوہر کو روکنے پر قدرت رکھتے ہوں یا حاکم سے شکایت کا حق حاصل ہے،  اگر شوہر کسی طرح باز نہ آتا ہو یا بدکاری کا مسلسل مرتکب ہوتا ہو  اور عورت کے لیے نباہ ممکن نہ ہو تو خلع کا مطالبہ کرسکتی ہے، مگر ان امور کی وجہ سے جب تک شوہر کی رضامندی نہ ہو بیوی کو یک طرفہ خلع لینے کا حق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں