بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے قطرے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے


سوال

میں صبح کے وقت استنجا اور وضو کرتا ہوں، اس کے بعد ایک دو قطرے پیشاب کے آتے ہیں، اس کے بعد جس جگہ پیشاب کا قطرہ کپڑے پر لگا ہوا ہے دھو لیتا ہوں، اس کے بعد نماز ادا کرتا ہوں کیونکہ اس کے بعد جماعت کی نماز چلی جاتی ہے۔ کیا صرف کپڑے دھونا درست ہے یا وضو بھی ضروری ہے؟

جواب

 پیشاب کے قطرے نکلنے سے وضو برقرار نہیں رہتا، لہذا پیشاب کے قطرے آنے کے بعد کپڑے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ  وضو بھی دوبارہ کرنا لازم ہوگا، صرف کپڑے دھولینا کافی نہیں ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"منها ما يخرج ‌من ‌السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة، الغائط يوجب الوضوء قل أو كثر وكذلك البول والريح الخارجة من الدبر."

(کتاب الطھارۃ، الفصل الخامس فی نواقض الوضوء ،1/ 9،ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101612

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں