بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے قطرے لگ جائیں تو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر پیشاب کے قطرے لگ جائیں تو کیا حکم ہے؟

جواب

 اگرپیشاب کے قطرے ایک درہم   (ہاتھ کی ہتھیلی کے گڑھے کی مقدار یعنی 5.94 مربع سینٹی میٹر) سے زیادہ کپڑے پرلگ جائیں تو نماز سے قبل اس کو پاک کرنا ضروری ہوگا، اتنی مقدار پیشاب کے قطرے لگے ہوں تو ایسے کپڑوں میں نماز ادا نہیں ہوگی، اگر نماز ادا کرنے کے بعد دیکھا تو پاک کرکے نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا۔ اور اگر ایک درہم  کی مقدار لگے ہوں اور نماز سے پہلے معلوم ہوجائے تو بھی اسے پاک کرنے کا حکم ہے، البتہ اس کے ساتھ نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وَعَفَا) الشَّارِعُ (عَنْ قَدْرِ دِرْهَمٍ) وَإِنْ كُرِهَ تَحْرِيمًا، فَيَجِبُ غَسْلُهُ، وَمَا دُونَهُ تَنْزِيهًا فَيُسَنُّ، وَفَوْقَهُ مُبْطِلٌ".(1/ 316)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200340

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں