بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پائریٹڈ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنا اور اس کی سی ڈی بنا کر فروخت کرنا


سوال

اگر میں انٹرنیٹ سے پائریٹڈ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں اور اس کی ڈی وی ڈی بنا کر بازار میں فروخت کرتا ہوں یا کسی کے کمپیوٹر پر پائریٹڈ مائیکروسافٹ نصب کروں اور اس کے لیے پیسہ لوں تو کیا یہ رقم میرے لیے حلال ہے؟ اور کیا میں جب بھی پائریٹڈ سافٹ ویئر کا استعمال کرتا ہوں اس وقت میں گناہوں کو جمع کروں گا کیوں کہ یہ پائیرٹ تھا؟

جواب

انٹرنیٹ سے پائریٹڈ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنا اور اس کی ڈی وی ڈی بنا کر بازار میں فروخت کرنا یا کسی کے کمپیوٹر میں پائریٹڈ مائیکروسافٹ نصب کرنے کا عوض لینا حلال ہے اور یہ عمل جائز ہے، باعثِ گناہ نہیں۔

تاہم اگر سافٹ ویئر کمپنی کی جانب سے اس سافٹ ویئر کی کاپی کرنے کی اجازت نہ ہو اور یہ قانونی طور پر جرم ہوتو اس صورت میں سافٹ ویئر  کاپی کرکے فروخت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے؛ تاکہ قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے کوئی تکلیف نہ ہو، خود کو خطرے اور تہمت کے مواقع سے بچانا شریعت کی تعلیمات میں سے ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201377

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں