بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پنشن کی رقم پر ملنے والے پروفٹ کا حکم؟


سوال

پنشن کی رقم پر ملنے والا پروفٹ کیا جائز ہے؟

جواب

پنشن کی رقم پر ملنے والے پرافٹ سے مراد اگر یہ ہے کہ پینشن کی رقم بینک میں رکھواکر اس پر  ملنےوالے پرافٹ کا کیا حکم ہے؟ تو واضح رہے کہ یہ پرافٹ سود اور حرام ہے؛ اس لیے اس کا لینا ناجائزہے۔

السنن الکبری للبیہقی میں ہے:

"عن فضالة بن عبيد صاحب النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: " كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا".

(أخرجه البيهقي في الكبرى في «باب كل قرض جر منفعة فهو ربا» (5/ 571) برقم (10933)، ط. دار الكتب العلمية، بيروت، الطبعة: الثالثة، 1424 هـ = 2003م.)

الدر المختار میں ہے:

"وفي الأشباه كلّ قرض جرّ نفعًا حرام."

(كتاب البيوع، فصل في القرض (5/ 166)،ط.  دار الفكرسنة النشر 1386)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144202201338

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں