بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پچھلے سال گائے اور اس سال بکرے یا دنبہ کی قربانی کرنا


سوال

 ایک بندے نے پچھلے سال گاۓ کی قربانی کی تھی. کیا اس سال وۂ دنبہ یا بکرے کی قربانی کرسکتا ہے؟ 

جواب

واضح ہو کہ جس شخص پر قربانی واجب ہو وہ  بکری، بکرا، بھیڑ، دُنبہ، گائے، بیل، بھینس، بھینسا، اُونٹنی، اُونٹ، ان سب جانوروں میں سے کسی کی بھی قربانی کرسکتا ہے لہذا جس شخص نے گذشتہ سال گائے کی قربانی کی تھی وہ اس سال دنبہ یا بکرے کی قربانی کر سکتا ہےاور اس میں کوئی حرج نہیں ۔

العناية شرح الهداية (9/ 516):
"قال: (والأضحية من الإبل والبقر والغنم)لأنها عرفت شرعًا ولم تنقل التضحية بغيرها من النبي عليه الصلاة والسلام  ولا من الصحابة - رضي الله عنهم - ... والثني منها ومن المعز سنة، ومن البقر ابن سنتين، ومن الإبل ابن خمس سنين، ويدخل في البقر الجاموس لأنه من جنسه، والمولود بين الأهلي والوحشي يتبع الأم لأنها هي الأصل في التبعية، حتى إذا نزا الذئب على الشاة يضحى بالولد".

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص: 646):
"(و) صح (الثني) فصاعدًا من الثلاثة والثني (هو ابن خمس من الإبل، وحولين من البقر والجاموس، وحول من الشاة) والمعز والمتولد بين الأهل، والوحشي يتبع الأم". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں