بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ذو القعدة 1445ھ 19 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پیاز کھانے سے وضو ٹوٹنے کا حکم


سوال

کیا پیاز کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب

 پیاز کھانے  سے وضو نہیں ٹوٹتا  ،البتہ کچی  پیاز کھا کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،منہ صاف کرکے دربار الہی میں حاضری دی جائے،یہی اس کے ادب کا تقاضا ہے۔ 

صحیح بخاری میں ہے:

"أن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما، زعم عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من ‌أكل ‌ثوما أو بصلا فليعتزلنا، أو ليعتزل مسجدنا."

(‌‌باب ما يكره من الثوم والبقول، ج:7، ص:81، ط:دار طوق النجاة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102394

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں