بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پھوپھو کو بائک پر لے جانے کی صورت میں شیطانی وساوس آنے کی صورت میں حرمت مصاہرت کا حکم


سوال

 ایک بندہ آج سے دس سال پہلے اپنی پھوپھو کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر  بس میں  بیٹھانے کے لیے  لے کر جاتا ہے تو راستے میں اس کو شیطانی وسوسہ آتا ہے لیکن اس کو غالب یقین نہیں کہ اس کے نفس نے حرکت کی تھی یا نہیں، پھر تقریباً چار سال بعد پھوپھو کا انتقال ہو جاتا ہے پھر اس کے تقریباً دو سال بعد اس شخص کا پھوپھو کی بیٹی سے نکاح ہو جاتا ہے اور آج اس کے 2 بیٹے ہیں تو اس شخص کے لیے کیا حکم ہے۔

جواب

واضح رہے کہ حرمتِ مصاہرت جس طرح نکاح  اور زنا سے ثابت  ہوتی ہے اسی طرح شہوت کے ساتھ چھونے سے، شہوت کے ساتھ بوسہ دینے سے اور شہوت کے ساتھ شرمگاہ کے داخلی حصے کو دیکھنے سےدیگرتمام شرعی شرائط  کےپائے جانے کی صورت  میں بھی ثابت ہوجاتی ہے، لیکن وہم، وسوسے اور خیالات سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوتی۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کو صرف وہم اور وسوسہ آنے سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوگی۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لا يمنع الحرارة (وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقا والعبرة للشهوة عند المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى وفي امرأة ونحو شيخ كبير تحرك قبله أو زيادته وفي الجوهرة: لا يشترط في النظر لفرج تحريك آلته به يفتى هذا إذا لم ينزل فلو أنزل مع مس أو نظر فلا حرمة به يفتي."

(کتاب النکاح، باب المحرمات، ج: 3، ص: 33، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402100490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں