کیا عورت اپنا سگےپھوپھا کے سا منے پردہ کے ساتھ نکل سکتی ہے ؟
پھوپھا شرعا محرم نہیں ہے،اس لیےان سے بھی پردہ کرنا ضروری ہے۔اُن کے ساتھ تنہائی ميں بیٹھنا،بے تکلفی،ہنسی مذاق اور اکیلے سفر کرنا جائز نہیں۔ البتہ پردہ میں رہتے ہوئے ان سے ضروری بات چیت کرنے کی شرعاً گنجائش ہے۔
فتاو ی شامی ميں هے:
"والمحرم من لا يجوز له مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو صهرية كما في التحفة."
(كتاب الحج،ج2،ص464،ط؛سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144508100467
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن