بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پیسوں والا ہار پہننا


سوال

کسی خوشی کے موقع پر پیسوں والا ہار پہننا یا پہنانا کیسا ہے؟

جواب

مختلف تقریبات کے موقع پر  شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دوسرے فرد کی خوشی میں شریک ہونا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا نہ صرف جائز بلکہ مستحسن ہے ۔البتہ ایسے موقع پر نوٹوں کے ہار پہننایا پہنانا ایک قابل ترک  رسم ہے ،شریعت  میں اس کی کوئی اصل نہیں اور نوٹوں والا ہار دنیا کی محبت پر دلالت کرتا ہے ۔ اس لیے ان چیزوں سے اجتناب کرنا لازم ہے۔مزید یہ کہ اس میں جاندار کی تصویر ہوتی ہے، اس لئے اس کو پہننے سے باز رہنا چاہئےالبتہ نوٹوں والے ہار کے بجائے نقد رقم ہدیہ کے طور پر دی جائےتو یہ شرعاً جائز ہے۔

حوالہ جات:

-خیرالفتاویٰ، ج:4،ص:487،ط:مکتبہ امدادیہ ملتان

-فتاویٰ رحیمیہ، ج:10،ص:200،ط:دارالاشاعت کراچی

-فتاوی محمودیہ ، ج:22،ص:468۔ط:فاروقیہ کراچی

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307101406

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں