بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کی تھیلی کے ساتھ نماز کا حکم


سوال

پیشاب کی تھیلی کے ساتھ نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

جس مریض کو پیشاب کی تھیلی لگی ہو وہ شرعاً معذور کے حکم میں ہے، اس کے لیے اسی حال میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ تاہم  وہ پیشاب کی تھیلی کے ساتھ  مسجد میں داخل نہ ہو، بلکہ گھر پر تنہا نماز ادا کر لے۔ جیسا کہ فتاوی شامی میں ہے: 

وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)

بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث (ولو حكما) لأن الانقطاع اليسير ملحق بالعدم (وهذا شرط) العذر (في حق الابتداء، وفي) حق (البقاء كفى وجوده في جزء من الوقت) ولو مرة (وفي)   (استيعاب الانقطاع) تمام الوقت (حقيقة) لأنه الانقطاع الكامل.

(ج: 1/ص: 305، مطلب في أحكام المعذور،ط:دار الفكر-بيروت)

وفیہ ایضا:

(و) كره تحريمًا (الوطء فوقه، والبول والتغوط)؛ لأنه مسجد إلى عنان السماء (واتخاذه طريقا بغير عذر) وصرح في القنية بفسقه باعتياده (وإدخال نجاسة فيه) وعليه (فلايجوز الاستصباح بدهن نجس فيه) ولا تطيينه بنجس (ولا البول) والفصد (فيه ولو في إناء)  (قوله: وإدخال نجاسة فيه) عبارة الأشباه: وإدخال نجاسة فيه يخاف منها التلويث. اهـ. ومفاده الجواز لو جافة، لكن في الفتاوى الهندية: لايدخل المسجد من على بدنه نجاسة .

(ج: 1ص:656،مطلب في أحكام المسجد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201636

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں