بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کرنے کے بعد ہاتھوں کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

 پیشاب کے بعد ہاتھوں کو کس طرح پاک کرتے ہیں؟ کیا کلمہ وغیرہ پڑھتے ہیں؟

جواب

صرف پیشاب کرنے سے ہاتھوں میں ظاہری نجاست منتقل نہیں ہوتی، البتہ اگر ہاتھ سے استنجا کرے اور اس پر نجاست لگ جائے  تو استنجا کرنے کے بعد ہاتھوں کو پانی سے دھولینے سے ہاتھ پاک ہوجاتے ہیں اور نظافت کے حصول کے لیے اگر صابن وغیرہ سے دھو لیں تو زیادہ بہتر ہے، ہاتھوں کو پاک کرنے کے لیے کلمہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200836

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں