بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کا اگر ایک قطرہ بھی کپڑوں یا پیر پر لگ جائے تو کیا کپڑے اور جسم ناپاک ہوجاتے ہیں؟


سوال

پیشاب کا اگر ایک قطرہ بھی کپڑوں یا  جسم پر لگ جائے  تو کیا کپڑے اور جسم ناپاک ہوجاتے ہیں؟

جواب

پیشاب نجاستِ  مغلظه ہے ،  اگر ایک قطرہ بھی کپڑے یا جسم پر  لگ  جائے  تو  کپڑا  اور جسم ناپاک ہوجائے گا، البتہ  اگر پیشاب ایک درہم  (ہاتھ   کی ہتھیلی کے گڑھے کے پھیلاؤ: 5.94 مربع سینٹی  میٹر)  کے برابر یا اس سے کم پھیلا ہوا هو،    اور اس کے ساتھ نماز پڑھی جائے تو نماز ہوجائے گی، لیکن مکروہ ہوگی۔ 

اللباب فی شرح الکتاب میں ہے:

"(ومن أصابه من النجاسة المغلظة كالدم والبول) من غير مأكول اللحم ولومن صغير لم يطعم (والغائط والخمر) وخرء الطير لايزرق في الهواء كذجاج وبط وإوز (مقدار الدرهم فما دونه جازت الصلاة معه) لأن القليل لايمكن التحرز عنه؛ فيجعل عفواً، وقدرناه بقدر الدرهم أخذاً عن موضع الاستنجاء (فإن زاد) عن الدرهم (لم تجز) الصلاة، ثم يروى اعتبار الدرهم من حيث المساحة، وهو قدر عرض الكف في الصحيح، ويروى من حيث الوزن، وهو الدرهم الكبير المثقال، وقيل في التوفيق بينهما: إن الأولى في الرقيق، والثانية في الكثيف، وفي الينابيع: وهذا القول أصح، وفي الزاهدي قيل: هو الأصح، واختاره جماعة، وهو أولى؛ لما فيه من إعمال الروايتين مع مناسبة التوزيع.

(اللباب في شرح الكتاب: كتاب الطهارة، باب الأنجاس (1/ 51، 52)،ط.  المكتبة العلمية، بيروت)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

وهي نوعان (الأول) المغلظة وعفي منها قدر الدرهم واختلفت الروايات فيه، والصحيح: أن يعتبر بالوزن في النجاسة المتجسدة، وهو أن يكون وزنه قدر الدرهم الكبير المثقال، وبالمساحة في غيرها وهو قدر عرض الكف، هكذا في التبيين والكافي وأكثر الفتاوى.

(الفتاوى الهندية: كتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة وأحكامها، الفصل الثاني في الأعيان النجسة (1/ 45)،ط. رشيديه)

الدر المختار میں ہے:

(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل فيفرض.

(كتاب الطهارة، باب الحيض (1/ 316)،ط.  دار الفكر، سنة النشر 1386هـ،  بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144208200835

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں