میں دفتر میں بیٹھا ہوا تھا تو مجھے اپنی شلوار پہ تری محسوس ہوئی واش روم سے ہو کرآنے کے بعد، ایک نقطے کی طرح ،بعد میں واش روم جا کر تسلی کی ہر طرح سے تو آلہ تناسل سے کچھ نہ نکلا اور نہ اس کے سوراخ پر کوئی رطوبت یا تری نظر آئی تو اس صورت میں شریعت مطہرہ کیا کہتی ہے؟
صورت مسئولہ میں ہر طرح کی تسلی کے بعد یہی ظاہر ہے کہ آپ کا شک تھا اور قطرہ وغیرہ کچھ نہیں نکلا تھا ۔نقطے برابر کپڑے پر جو تری تھی وہ کسی اور وجہ یا طریقے سے لگ گئی ہوگی،لہذا اس پر کوئی حکم مرتب نہیں ہو گا، دھو لینا کافی ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"فإن الشك والاحتمال لا يوجب الحكم بالنقض، إذ اليقين لا يزول بالشك."
(کتاب الطہارۃ، سنن الوضوء، ج:1، ص148، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406100408
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن