بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرفیوم میں الکوحل کون سا ہے یہ معلوم نہیں تو کیا کریں؟


سوال

پرفیوم میں الکوحل کا استعمال ہوتا ہے ، کسی پرفیوم پر لکھا ہوتا کسی پر نہیں تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ کون سا الکوحل جائز ہے کون سا نہیں؟

جواب

پرفیوم وغیرہ میں عام طور پر آج کل جو ”الکوحل“ ڈالا جاتا ہےوہ انگور یا کھجور سے تیار نہیں کیا جاتا؛ بلکہ آلو، اناج، گنے کارس وغیرہ سے تیار کیا جاتا ہے اور ان چیزوں سے تیار کردہ  الکوحل ناپاک نہیں ہے،البتہ اگر کسی پرفیوم کے بارے میں یقینی طور پر معلوم ہو جائے کہ اس میں استعمال ہونے والا الکوحل انگور یا کھجور سے کشید ہے تو اس پرفیوم کا استعمال بالکل جائز نہیں ہوگا،باقی اگر کسی پرفیوم پر لکھا ہوا نہ ہونے کی وجہ سے معلوم نہیں کہ اس میں کونسا الکوحل ہے اور اس کے متعلق شک ہے تو احتیاط بہترہےورنہ تحقیق کرلیں پھر استعمال کریں۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وأما) ‌المزر والجعة والبتع وما يتخذ من السكر والتين ونحو ذلك فيحل شربه عند أبي حنيفة - رضي الله عنه - قليلا كان أو كثيرا، مطبوخا كان أو نيئا، ولا يحد شاربه وإن سكر․"

(کتاب الاشربۃ،ج5،ص117،ط؛دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں