بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرفیوم کے استعمال کا حکم


سوال

پرفیوم اور باڈی اسپرے لگانے سے ہمارے جسم اورکپڑے پاک رہتے ہیں ؟سنا ہے کہ پرفیوم اورباڈی اسپرےمیں جوالکوحل ہوتاہے وہ لگاتے وقت اڑجاتا ہےاورصرف خوشبو جسم اورکپڑوں پر لگتی ہے کیا یہ بات صحیح ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں جو الکوحل انگور،کشمش اورکھجورکی شراب سے بنتا ہے وہ مطلقاً نجس ناپاک ہے،اس کی ادنیٰ سے ادنیٰ مقدار کسی چیز میں پڑجائے تواس کو ناپاک کردیتی ہے لہٰذا ایسا پرفیوم جس میں موجود الکوحل ان تین اشیاء میں سے کسی ایک کی شراب سے حاصل ہواہوتو ناپاکی کی بناءپر ایسا پرفیوم استعمال کرنا جائزنہیں ہےچاہے وہ الکوحل اڑے یا نہ اڑے، البتہ جن پر فیومزمیں موجود الکوحل ان تین اشیاء میں سے کسی کا نہ بلکہ ان کے علاوہ کسی اورچیز کی شراب سے حاصل کرکے پرفیوم میں ملادیا گیا ہو تو اگر اس پرفیوم کے استعمال سے نشہ نہ آئے تو ایسے پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ استعمال نہ کیا جائے خصوصاًایسے کپڑوں پر استعمال سے گریز بہتر ہے جس میں نماز پڑھنی ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں