بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پینشن کا حق دار کون ہے؟


سوال

تقریباً چار سال پہلے میری اہلیہ کا انتقال ہوا، وہ ایک پروفیسر تھیں، انتقال کے بعد ان کی پینشن جاری ہوئی جوکہ مجھے ملتی ہے اور میں اسے اپنے دونوں بیٹوں کے درمیان اس طرح تقسیم کرتا ہوں کہ ہم تینوں برابر حصہ رکھتے ہیں۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ پینشن صرف میرا حق ہے یا اس میں میرے دونوں بیٹوں کا بھی برابر حصہ ہے؟

جواب

 پینشن کی رقم حکومت یا کسی بھی ادارے  کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے، لہذا پنشن کی رقم ادارہ جس کے نام پر جاری کرے  وہی اس کا حق دار ہوتا ہے، اس میں وراثت جاری نہیں ہوتی، اگر مرحومہ نے صرف آپ (اپنے شوہر) کو نامزد کیا تھا اور مذکورہ ادارے کا ضابطہ یہی ہے کہ ملازم کے نامزد کردہ کو پینشن دی جائے گی، توصرف  آپ ہی  اس پینشن کے حق دار ہیں، بچوں کا اس میں کوئی حق نہیں ہے اور اگر مرحومہ نے شوہر اور بچوں کو نامزد کیا تھا تو شوہر اور بچے سب ہی اس کے حق دار ہوں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100254

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں