بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پہلی طلاق سے رجوع کرکےدوسری طلاق رجعی دینا


سوال

کیافرماتےہیں علماءکرام ومفتیان عظام اس مسئلے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کوایک طلاق رجعی دے کرعدت میں رجوع کرلیاپھر کچھ عرصہ اکٹھے رہنے کے بعدپھرسسرال کے مطالبےپردوسری طلاق دی۔ اب سوال یہ ہےکہ یہ شخص اپنے اس بیوی کوجواب عدت میں ہےرجوع کرسکتاہےیانہیں اوردوسراسوال یہ ہے کہ یہ خلع کی صورت بن سکتی ہے یانہیں؟قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت مطلوب ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص  نےجب اپنی بیوی کو دسری مرتبہ ان الفاظ کےساتھ طلاق دی کہ "میں اپنی بیوی کودوسری طلاق دیتاہوں" تومذکورہ شخص  کی بیوی  پر دوسری طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے  ،اوراسے عدت کے اندررجوع کاحق حاصل ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

و إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو رجعيتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض، كذا في الهداية·

 (الفتاوي الهندية،كتاب الطلاق،البابالسادس۱/۴۷٠ ط:رشيدية)

اب اگرمذکورہ شخصعدت کے اندررجوع کرلےتو دونوں کانکاح برقراررہےگااوردونوں میاں بیوی کی طرح رہ سکیں گے، اوراگروہ عدت کےاندریعنی تین حیض گزرنےسےپہلے،اوراگرمطلقہ حاملہ ہوتووضع حمل یعنی بچہ جننے سے پہلےرجوع نہ کرےتوعدت مکمل ہونے کے ساتھ نکاح ختم ہوجائےگا۔ اورمطلقہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزادہوگی ۔البتہ اگر مستقبل میں دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو نئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں تجدید نکاح کرسکیں گے۔ رجوع اورتجدیدنکاح کےبعد دونوں صورتوں میں  شوہرکوآئندہ کے لیےایک طلاق کا حق حاصل رہےگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

فان طلقھاولم یراجعھابل ترکھاحتی انقضت عدتھابانت۔

(بدائع الصنائع كتاب الطلاق،۳/۱۸٠ ط:رشيدية)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

إذا كانالطلاق بائنادون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها.

(الفتاوي الهندية، كتاب الطلاق، ۱/ ۴۷۳ ط:رشيدية)

سائل کادوسراسوال" یہ خلع کی صورت بن سکتی ہے یانہیں " سے کیامرادہے؟ اپنی مرادواضح کرکے دوبارہ سوال جمع کرائیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144306100253

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں