فرض نماز میں پہلی رکعت میں سورت پڑھنا بھول گیا، تو کیا سجدہ سہو سے نمازِ ہوجائے گی؟
فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا واجب ہے اور اگر بھولے سے نماز میں کوئی واجب چھوٹ جائے، تو اس کی تلافی سجدہ سہو سے ہوجاتی ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی فرض کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور آخر سجدہ کرلے، تو اس کی نماز ہوجائے گی۔
اللباب فی شرح الکتاب میں ہے:
"والسهو يلزم إذا زاد في صلاته فعلاً من جنسها ليس منها، أو ترك فعلاً مسنوناً أو ترك قراءة فاتحة الكتاب، أو القنوت، أو التشهد، أو تكبيرات العيدين، أو جهر الإمام فيما يخافت أو خافت فيما يجهر."
(کتاب الصلاة، جلد :1، ص:47، ط:دار الكتاب العربي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144505102000
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن