بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پہلے شوہر کی طلاق کو پوشیدہ رکھ کر دوسرا نکاح کرلینا


سوال

ایک خاتون کو شوہر نے طلاق دی لیکن معاشرتی مجبوری کی وجہ سے طلاق کو پوشیدہ رکھا، اور اب 5 سال سے بیرونِ ملک ہے اور نان نفقہ بھی نہیں دیتا۔ مطلقہ خاتون نے مجبوراً خفیہ طور پر نکاح کر لیا اور پھر کچھ عرصہ بعد حاملہ ہوگئی ان حالات میں اس مسئلہ کا بہترین حل تجویز کریں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب مذکورہ خاتون  کو  اس کے شوہر نے طلاق دے دی اور اس کے بعد اس کی عدت بھی گزرگئی تو دونوں کا نکاح ختم ہوگیا تھا، عدت گزرنے کے بعد مذکورہ عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد تھی، عدت گزرنے کے بعد طلاق کو پوشیدہ رکھ کر پہلے سے شوہر سے تعلق رکھنا ناجائز تھا، اگر اس دوران تعلق رکھا تو گناہ کیا، اس پر توبہ و استغفار کرے۔

بعد ازاں جب مذکورہ عورت نے دوسری جگہ گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب وقبول کرکے نکاح کرلیا تو  اس کا نکاح درست ہوگیا، اور اس تعلق کے نتیجے میں   ٹھہرنے والا حمل بھی اسی دوسرے شوہر سے ثابت ہوگا۔

ایسی صورت میں مذکورہ عورت کو  پہلے شوہر سے فی الفور علیحدگی کا اظہار کرنا چاہیے؛ تاکہ دوبارہ اس سے تعلق کی نوبت نہ آئے، اور گناہ سے بچا جاسکے، نیز دوسرے شوہر سے تعلق اور پیدا ہونے والے بچے کے حوالے سے لوگوں کو بدگمانی کا موقع نہ ملے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200735

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں