بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پہلے صور کے بعد جنت دوزخ وغیرہ فنا ہوں گے یا نہیں؟


سوال

جب قیامت قائم ہوگی یعنی نفخہ اولی کے بعد عرش و کرسی الہی لوح و قلم جنت و جہنم سب فنا ہو جائیں گے یا یہ سب چیزیں علی حالہ باقی رہیں گی؟

جواب

مولانا ادریس کاندہلوی صاحب نے اپنی تفسیر ’’معارف القرآن‘‘  میں لکھا ہے:

"علامہ سیوطی فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن نفخِ  صور کے وقت ہر چیز پر فنا طاری ہوجائے گی، مگر آٹھ  چیزیں فنا اور ہلاکت سے مستثنی ہوں گی  ۔۔۔

وہ آٹھ چیزیں یہ ہیں : 1)عرش 2) کرسی3) دوزخ4) بہشت (یعنی جنت)5) عجب الذںب (ریڑھ کی ہڈی)6) ارواح7) لوح8) قلم۔" (ج۶ / ص۸۱)

مذکورہ تفصیل کی روشنی میں جن نصوص میں اللہ کے علاوہ ہر چیز کے ہلاک ہونےکا ذکر ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ ہر وہ چیز، جس کے ہلاک ہونے کا اللہ نے فیصلہ کرلیا، وہ ہلاک ہوجائے گی۔

شرح الطحاوية - ط دار السلام (1 / 424):

"فمن كلامهم: أن المراد كل شيء مما كتب [الله] عليه الفناء والهلاك هالك، والجنة والنار خلقتا للبقاء لا للفناء، وكذلك العرش، فإنه سقف الجنة, وقيل: المراد إلا ملكه, وقيل: إلا ما أريد به وجهه, وقيل: إن الله تعالى أنزل: {كل من عليها فان} [الرحمن: 26] ، فقالت الملائكة: هلك أهل الأرض، وطمعوا في البقاء، فأخبر تعالى عن أهل السماء والأرض أنهم يموتون، فقال: {كل شيء هالك إلا وجهه} [القصص: 88] ، لأنه حي لا يموت، فأيقنت الملائكة عند ذلك بالموت, وإنما قالوا ذلك توفيقا بينها وبين النصوص المحكمة، الدالة على بقاء الجنة، وعلى بقاء النار أيضًا."

مباحث العقيدة في سورة الزمر (1 / 651):

"و قال العلامة السيوطي مصرحاً بعدم فنائها:
ثمانية حكم البقاء يعمها ... من الخلق والباقون في حيز العدم
هي العرش والكرسي ونار وجنة ... وعجب وأرواح كذا اللوح والقلم."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202068

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں