بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے بہت معمولی قطرے کا نکلنا


سوال

بعض اوقات پیشاب کے چند منٹ بعد ہلکا سا قطرہ آ جاتا ہے جو کہ گرتا نہیں، بلکہ عضو پر ہی لگا رہ جاتا ہے، یعنی ایک مکمل قطرہ بھی نہیں ہوتا،کیا اتنی سی نجاست سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب

 پیشاب کے قطرے کے شرم گاہ کے سوراخ پر ظاہر ہونے سے ہی وضو ٹوٹ جاتا ہے  خواہ  بہت معمولی ہو   اور آس پاس کہیں لگے یا نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 135):

"ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة.

(قوله: مجرد الظهور) من إضافة الصفة إلى الموصوف: أي الظهور المجرد عن السيلان، فلو نزل البول إلى قصبة الذكر لا ينقض لعدم ظهوره، بخلاف القلفة فإنه بنزوله إليها ينقض الوضوء، وعدم وجوب غسلها للحرج، لا لأنها في حكم الباطن كما قاله الكمال ط".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200826

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں