بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیدائش کے بعد بچہ اور والدہ کے لیے بہترین وقت کونسا ہے؟


سوال

برائے مہربانی پیدائش کے فوراً بعدباہرجانے کا بہترین وقت شیئر کریں ،ماں کے ساتھ ساتھ نئے پیداہونے والے بچے کے لیے۔

جواب

شریعت مطہرہ نے بچہ کی پیدائش کے بعدبچہ اوربچہ کی والدہ کے لیے گھرسے باہرجانے کا کوئی خاص وقت متعین نہیں کیاہے ،لہذاجب والدہ اوربچہ کی کیفیت اورطبعیت معتدل ہوجائے توجس وقت چاہے (عورت اپنے شوہرکی اجازت سے) گھرسے نکل سکتے ہیں  باقی پیدائش کے فوراً بعد گھر سے باہر جانے کو لازمی اور ضروری سمجھنا بے اصل اور من گھڑت ہے، شریعت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولیس لها أن تخرج بلا إذنه أصلًا."

(ردالمحتار علی الدرالمختار، ج:3، ص:146، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144405100115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں