بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پے سلیش (payslash) نامی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم


سوال

ایک آن لائن کمپنی ہے ’’پے سلیش‘‘ (pay slash)، اس میں ہم نے پیسے لگائے ہیں، ہمیں اس سے روزانہ کے حساب سے پیسے ملتے ہیں، کبھی چھ فیصد، کبھی سات فیصد اور کبھی آٹھ فیصد ملتا ہے، ابھی میں شش و پنج میں مبتلا ہوں کہ یہ حلال ہے یا حرام؟  میرے پاس کچھ فتوی بھی ہیں وہ بھی آپ کے واٹساپ پر بھیج دیتا ہوں، آپ اپنا واٹساپ نمبر بتا دیں۔

جواب

مذکورہ کمپنی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی مکمل تفصیل بھیج دیتے تو واضح اور متعینہ جواب دینے میں آسانی ہوتی۔

بہرحال اگر مذکورہ کمپنی آپ کو متعینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر آپ کے لگائے ہوئے پیسوں کی مقدار کا چھ فیصد، یا ساتھ فیصد یا آٹھ فیصد منافع دیتی ہے تو یہ منافع سود کے زمرے میں آئے گا، اس لیے اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں ہے۔ اگر اس کے علاوہ کوئی اور صورت ہے تو مکمل وضاحت کے ساتھ ارسال کیجیے۔

یہاں واٹس ایپ پر رابطے کی سہولت نہیں ہے، اسی ویب سائٹ پر سوال ارسال کردیجیے، یا درج ذیل ای میل پر دیگر فتاویٰ وغیرہ کی پی ڈی ایف / پکچرز کے ساتھ مکمل سوال وہیں لکھ بھیج دیجیے:

[email protected]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201682

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں