بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پیش امام کی موجودگی دوسرے کا بلااجازتِ امام کے نماز پڑھانا


سوال

پیش امام کے موجود ہوتے ہوئے مسجد انتظامیہ میں سے کوئی ایک شخص امام صاحب سے کہےکہ ،جب میں آ جاؤں تو نماز میں پڑھاؤں گا، آپ نے نماز نہیں پڑھانی ہے، حالانکہ وہ شخص نہ تو حافظ قرآن ہے، اور نہ ہی عالم ہے، بس چند سورتیں یاد ہیں ۔توکیا شرعاً ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

  واضح رہےکہ  مسجد میں متعین کردہ امام ہی نماز پڑھانے کا زیادہ حق دار ہے، متعین امام کی موجودگی میں ان کی اجازت کے بغیر کسی اور شخص کو نماز کی امامت کرنا درست نہیں، لہٰذاصورتِ مسئولہ میں  اگر مذکورہ امام  اہل علاقہ  یا مسجد انتظامیہ کی طرف سے متعین ہو،تو  ان کے ہوتے ہوئے مسجد انتظامیہ میں سے کسی شخص کا یہ کہناکہ  جب میں آؤں   تبنماز میں ہی پڑھاؤں گا،درست  نہیں ،پیش امام کے ہوتے ہوئے وہی  نماز پڑھانے کا حقدار ہے،امام کی  رضامندی  کے بغیر کسی  دوسرے  شخص کو نماز  پڑھانے کی اجازت  نہیں۔

سنن الترمذی میں ہے:

"حدثنا هناد قال: حدثنا أبو معاوية، عن الأعمش، عن إسماعيل بن رجاء، عن أوس بن ضمعج، عن أبي مسعود، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لايؤم الرجل في سلطانه و لايجلس على تكرمته في بيته إلا بإذنه»، «هذا حديث حسن."

(أبواب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب، ج:5 ،ص99، رقم الحديث: 2772، ط: مصطفى البابي الحلبي ،مصر)

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

"(و) اعلم أن (صاحب البيت) ومثله إمام المسجد الراتب (أولى بالإمامة من غيره) مطلقا (إلا أن يكون معه سلطان أو قاض فيقدم عليه) لعموم ولايتهما، وصرح الحدادي بتقديم الوالي على الراتب (والمستعير والمستأجر أحق من المالك) ."

(ولو أم قومًا وهم له كارهون، إن) الكراهة (لفساد فيه أو لأنهم أحق بالإمامة منه كره) له ذلك تحريما لحديث أبي داود «لايقبل الله صلاة من تقدم قومًا وهم له كارهون» (وإن هو أحق لا) والكراهة عليهم."

( كتاب الصلاة، باب الإمامة،ج:1  ،ص: 559، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں