بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پاؤں کے نیچے آ کر طوطے کے مرنے کا کفارہ


سوال

میں نے گھر میں طوطے پال رکھے ہیں، آج غلطی سے ان کے دو بچے میرے پاؤں کے نیچے آگئے، ان میں سے ایک فوراً مر گیا اور ایک ابھی زندہ ہے، کیا معلوم وہ بھی مر جائے۔ اب میرے لیے کیا حکم ہے، میں کیسے اس کا کفارہ ادا کر سکتا ہوں؟ بہت ندامت ہے، اور دل پریشان ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ  آپ نے قصداً طوطوں کے اوپر پاؤں نہیں رکھا، بلکہ غلطی سے وہ آپ کے پاؤں کے نیچے آ گئے تھے؛ اس لیے ان طوطوں کے پاؤں کے نیچے آنے  سے آپ پر کوئی  کوئی کفارہ لازم نہیں اور آپ کے دل میں ندامت و احساس کی موجودگی میں امید ہے کہ اس پر آپ کا مؤاخذہ بھی نہیں ہو گا، اب جس طوطے کی حالت نا ساز ہے، اس کا خیال رکھیں۔ دل کو اطمینان نہیں ہورہا تو حسبِ توفیق کچھ صدقہ کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200396

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں