بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پتھر پر کلمہ لکھ کر میت کےساتھ دفنانا


سوال

کیا پتھر پر کلمہ طیبہ لکھنا میت کر ساتھ دفن کرنا جائز ہے؟

جواب

پتھر پر کلمہ لکھ کر میت کے ساتھ دفن کرنا بے اصل ہے، شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور اس میں کلمہ طیبہ کی بے ادبی بھی پائی جارہی ہے، لہٰذا اس سے اجتناب لازم اور ضروری ہے۔اکثرمیت قبر میں کچھ دنوں کے بعد پھول کر پھٹ جاتی ہے تو یہ طریقہ کلمہ طیبہ کی شدید بے حرمتی کا بھی سبب ہے۔

رد المحتار میں ہے:

"وقدمنا قبيل باب المياه عن الفتح أنه تكره كتابة القرآن وأسماء الله - تعالى - على الدراهم والمحاريب والجدران وما يفرش، وما ذاك إلا لاحترامه، وخشية وطئه ونحوه مما فيه إهانة فالمنع هنا بالأولى ما لم يثبت عن المجتهد أو ينقل فيه حديث ثابت فتأمل، نعم نقل بعض المحشين عن فوائد الشرجي أن مما يكتب على جبهة الميت بغير مداد بالأصبع المسبحة - بسم الله الرحمن الرحيم - وعلى الصدر لا إله إلا الله محمد رسول الله، وذلك بعد الغسل قبل التكفين اهـ والله أعلم."

(كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ج:2، ص: 246، ط:سعيد)

الاعتصام للشاطبی میں ہے:

"فالبدعة إذن عبارة عن: طريقة في الدين مخترعة، تضاهي الشرعية يقصد بالسلوك عليها المبالغة في التعبد لله سبحانه. وهذا على رأي من لا يدخل العادات في معنى البدعة، وإنما يخصها بالعبادات، وأما على رأي من أدخل الأعمال العادية في معنى البدعة، فيقول: البدعة: طريقة في الدين مخترعة، تضاهي الشرعية، يقصد بالسلوك عليها ما يقصد بالطريقة الشرعية."

(الباب الأول، ج:1، ص:51، 52، ط؛دار ابن عفان)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101988

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں