بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پسینے کی وجہ سے کپڑوں میں بدبو پیدا ہو جائے تو نماز کا حکم


سوال

میری عمر 23 سال ہے،وزن سو کلو کے لگ بھگ ہے، میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے جس کا مجھے کچھ معلوم نہیں ، میں جو بھی پینٹ،ٹراوزر،شلوار وغیرہ پہنتا ہوں اس کا آسن خراب ہو جاتا ہے، آسن اکڑ سا جاتا ہے،کپڑے پہ بوور آجاتا ہے۔ سفید شلوار کا آسن کالا ہو جاتا ہے، میں صفائی کا خیال بھی رکھتا ہوں ،ہر روز نہاتا بھی ہوں ،صابن بھی استعمال کرتا ہوں مگر پھر بھی ایسا ہوتا ہے۔ شاید ، میری بڑی جسامت کی وجہ سے ٹانگوں کے درمیان پسینہ آتا ہے ،اور وہاں ہیٹ کافی ہوتی ہے،اور کپڑے میں بدبو بھی شروع ہوجاتی ہے۔ یہ کیا ماجرا ہے؟کیا سب کے ساتھ ہوتا ہے یا میرے ساتھ ہی ہے ایسا؟ اور اس کا حل کیا ہے۔ اور کیا ایسے کپڑے جس کا آسن خراب ہو جاتا ہواس میں نماز ہو جاتی ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ لباس پر یقینی طور پر نجاست نہیں لگی تو ایسے لباس میں نماز جائز ہے۔ باقی یہ شاید جسامت کے بڑا ہونے اور گرمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

حاشية الطحطاوی على مراقي الفلاحمیں ہے:

"وإلا" أي وإن لم يظهر أثرها فيهما "فلا" ينجسان".

(باب الأنجاس والطهارة عنها،ج: ۱، صفحہ: ۱۵۸، ط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102912

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں