بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پسند کی شادی کے لیے کیا پڑھیں؟


سوال

میں کسی لڑکی کو پسند کرتا ہوں اور وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے،  لیکن اس کے گھر والے رشتہ کے لیے راضی نہیں ہو رہے،  حالاں کہ میرے گھر والوں نے ایک مرتبہ اس لڑکی کا رشہ بھی مانگا، ایسی صورت میں کیا کریں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں باہمی رضامندی سے رشتہ طے کرنے کی کوشش کریں ، اور مذکورہ رشتہ کے حوالے سے استخارہ بھی کرلیں، نیز  نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ  سے دعاکریں،   اور صبح و شام پابندی سے سورہ واقعہ اور سورہ  طارق پڑھیں۔ اور اگر  لڑکی والے پھر بھی رشتہ دینے پر آمادہ نہیں ہوتے تو والدین کی مرضی کی مطابق کسی دین دار جگہ پر رشتہ کرلیں، اور نکاح سے پہلے مذکورہ لڑکی سے رابطہ نہ رکھیں۔

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

پسند کی شادی کرنا اور نامحرم سے فون پر بات کرنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200773

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں