بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الاول 1446ھ 12 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

پسند کی شادی کا حکم


سوال

میرا بھائی جو کہ الحمدللہ عالم بھی ہے اور دنیاوی تعلیم بھی زیادہ ہے۔ نیک اور صالح بھی ہے۔ لیکن اس نے ایک لڑکی پسند کی ہے جو کہ خاندان سادات میں سے ہے۔ اس نے نکاح کے لیے گھر والوں کو بولا ہے، لیکن گھر والے اس عمل کو بہت برا سمجھ رہے ہیں، حال آں کہ اس لڑکی سے نہ وہ بات کرتا ہے اور نہ  کوئی تعلق ہے،  لیکن پھر بھی اس کو پسند کر نے کے عمل کو گناہ کہتے ہیں۔ کیا اس پسند کرنے کو گناہ اور خلاف شریعت کہ سکتے ہیں؟ اگر وہ اپنے  لیے اور مستقبل  کے لیے اس کو بہتر سمجھتا ہے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

پسند کی شادی کرنا شریعت میں منع نہیں ہے، بلكه گناہ سے بچنے کے لئے دو محبت کرنے والوں کے  لیے بہترین عمل نکاح کو ہی بتایا گیا ہے، لہذا  اگر آپ کے بھائی اس لڑکی کو پسند کرتے ہیں اور آپس میں ان کی کوئی بات چیت یا بدنظری  نہیں ہے تو یہ گناہ کی بات نہیں، اس  لیے اگر وہ اس سے نکاح کرنا چاہتے ہیں تو یہ جائز  ہے۔ نیز  سید لڑکی کا نکاح غیر سید سے جائز ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‌لَمْ ‌نَرَ ‌لِلْمُتَحَابَّيْنِ ‌مِثْلَ ‌النِّكَاحِ»."

(سنن اب ماجه،كتاب النكاح، باب ما جاء في فضل النكاح، رقم الحديث: 1847)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308101430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں