بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پرویز ریحان نام رکھنے کا حکم


سوال

پرویز ریحان نام رکھنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

"پرویز" فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کے متعدد معنی ہیں:

1-کامیاب، 2- سخاوت، 3- ثریّا، 4- مچھلی، (فرہنگِ فارسی، ص:166، ط:دارالاشاعت)

مذکورہ نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن شاہِ ایران کے والد کا لقب ہے، جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا والا نامہ چاک کیا تھا، نیز اس نام کے کئی سرکردہ اشخاص گزرے ہیں جنہوں نے دینِ اسلام کو کافی نقصان پہونچایا ہے، جن میں مسٹر غلام احمد پرویز منکر حدیث بھی شامل ہے۔

"ریحان" نام کا معنی ہے:غلبہ،قوّت، ناز بو، ( فرہنگِ فارسی، ص:389، ط:دارالاشاعت)

لہذا  بچے کا نام پر ویز رکھنے سے اجتناب کرنا چاہئے ، البتہ ریحان نام رکھنا درست ہے، تاہم بہتر وافضل یہی ہے کہ بچے کا نام کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی  کے نام پر رکھا جائے، جس کے لیے ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، اور اس میں سے اپنی مرضی کا کوئی بھی نام منتخب کیا جاسکتا ہے۔ 

فتح الباري لابن حجر العسقلانی میں ہے:

"قوله: "باب كتاب النبي صلى الله عليه وسلم إلى كسرى وقيصر" أما كسرى فهو ابن برويز بن هرمز بن أنو شروان. وهو كسرى الكبير المشهور، وقيل إن الذي بعث إليه النبي صلى الله عليه وسلم هو أنو شروان، وفيه نظر لما سيأتي أن النبي صلى الله عليه وسلم أخبر أن زربان ابنه يقتله، والذي قتله ابنه هو كسرى بن برويز بن هرمز. وكسرى بفتح الكاف وبكسرها لقب كل من تملك الفرس، ومعناه بالعربية المظفري وقد تقدم الكلام في ضبط كافه في "علامات النبوة" ، وأما قيصر فهو هرقل، وقد تقدم شأنه في أول الكتاب. قوله: "حدثنا إسحاق" هو ابن راهويه، ويعقوب بن إبراهيم أي ابن سعد، وصالح هو ابن كيسان، وقد تقدم للمصنف في العلم عاليا عن إبراهيم بن سعد. قوله: "مع عبد الله بن حذافة" هذا هو المعتمد، ووقع في رواية عمر بن شبة أنه خنيس بن حذافة، وهو غلط فإنه مات بأحد فتأيمت منه حفصة وبعث الرسل كان بعد الهدنة سنة سبع، ووقع في ترجمة عبد الله بن عيسى أخي كامل بن عدي من طريقه عن داود بن أبي هند عن عكرمة عن ابن عباس في قصة اتخاذ الخاتم وفيه: "وبعث كتابا إلى كسرى بن هرمز بعث به مع عمر بن الخطاب" كذا قال، وعبد الله ضعيف فإن ثبت فلعله كتب إلى ملك فارس مرتين وذلك في أوائل سنة سبع. قوله: "إلى عظيم البحرين" هو المنذر ساوى العبدي. قوله: "فدفعه" الفاء عاطفة على محذوف تقدير فتوجه إليه فأعطاه الكتاب فأعطاه لقاصده عنده فتوجه به فدفعه إلى كسرى، ويحتمل أن يكون المنذر توجه بنفسه فلا يحتاج إلى القاصد، ويحتمل أن يكون القاصد لم يباشر إعطاء كسرى بنفسه كما هو الأغلب من حال الملوك فيزداد التقدير. قوله: "فلما قرا" كذا للأكثر بحذف المفعول، وللكشميهني: "فلما قرأه" وفيه مجاز فإنه لم يقرأه بنفسه وإنما قرئ عليه كما سيأتي. قوله: "مزقه" أي قطعه".

(كتاب المغازي، باب كتاب النبي صلى الله عليه وسلم إلى كسرى وقيصر، ج:8، ص:121، ط:مکتبۃ المدینۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100283

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں