بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پرویز نام رکھ لیا


سوال

پرویز نام رکھنا کیسا ہے ؟ نیز جس کا یہ نام رکھ دیا، اب اس کا کیا کیا جاۓ ؟ 

جواب

"پرویز"  فارسی  زبان کا لفظ ہے اور اس کے متعدد معنی ہیں:

1- فاتح  2- خوش نصیب 3- خوش 4- قمتی 5- نہایت اعلی 6- مہذب 7- سخاوت 8- شان و شوکت۔ (فیروز اللغات)

معنی کے لحاظ سے فی نفسہ  یہ نام رکھنا درست ہے، اور رکھنے کی گنجائش ہے،  لیکن دو وجہ سے یہ نام رکھنا مناسب  نہیں اور رکھ لیا ہو تو تبدیل کرنا بہتر ہے:

اول یہ کہ   رسول اللہ ﷺ کے دشمن شاہِ ایران کا لقب ہے، جس نے رسول اللہ ﷺ کا والا نامہ چاک کیا تھا۔

دوم یہ کہ کسی  صحابی رسول ﷺ کا نام نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں