بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پروں پر پاؤں رکھ کر مرغ کو ذبح کرنا


سوال

مرغ ذبح کرتے وقت پروں پر پاؤں رکھنا کیسا عمل ہے؟ اور  ہاتھ میں پکڑ کر ذبح کرنا کیسا عمل ہے؟ باقی قبلہ رُخ، تکبیر اور تیز دھار آلے کے علاوہ بتائیں!

جواب

واضح رہے کہ ذبح کرتے وقت ہر وہ عمل جس میں جانور کو ضرورت سے زیادہ  تکلیف ہو وہ عمل مکروہ ہے؛ چوں کہ مرغ کے پروں پر پاؤں رکھنے اور ہاتھ میں پکرنے میں مرغ کو کوئی زائد تکلیف نہیں ہے ، اس لیے یہ عمل مکروہ بھی نہیں ہیں۔

تیسری بات سائل نے جو لکھی ہے، اگر اس کا مقصد یہ ہے کہ قبلہ رُخ، تکبیر پڑھنے اور تیز دھار آلے کا اہتمام پہلے سے ہے، اس حوالے سے مسئلہ نہ بتائیں، تو بہتر۔ اور اگر "علاوہ" کے بجائے "حوالے سے"  لکھنا چاہ رہا تھا، غلطی سے علاوہ  لکھ دیا، تو اس حوالے سے حکم یہ ہے کہ جانور کو قبلہ رُخ لٹاکر ذبح کرنا مستحب ہے، اور چھری کا تیز ہونا بھی ضروری ہے، نبی کریم ﷺ نے جانور کو ذبح کرتے وقت حتی الامکان راحت دینے کا حکم دیا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے جانور کو ذبح کرنا ضروری ہے، ذبح کرنے والے مسلمان نے ذبح کے وقت جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیا تو جانور حلال نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية  میں ہے:

"والحاصل أن كل ما فيه زيادة ألم لا يحتاج إليه في الذكاة مكروه، كذا في الكافي".

(کتاب الذبائح، 5/288، ط: دار الفکر) 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں